این ٹی ایس کے ملازمین کا 2 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر مظاہرہ

این ٹی ایس کے ملازمین کا 2 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی)نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس) کے ملازمین نے 2 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر این ٹی ایس ہیڈ آفس کے باہر مظاہرہ کیا۔ پیر کو ہونے والے احتجاجی مظاہرہ میں ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں بھی این ٹی ایس انتظامیہ کو غریب ملازمین پر رحم نہ آیا، حکومت کی واضح ہدایات کے باوجود این ٹی ایس سٹاف گذشتہ 2 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ تنخواہیں نہ ملنے کے باعث ہمارے گھروں میں فاقے آ چکے ہیں۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہ والے افسران کو بروقت ادائیگی کر دی گئی لیکن چند ہزار روپے ماہانہ والے لوئر سٹاف کی تنخواہ روک دی گئی۔ افسران بالا اپنی تنخوایں لینے کے بعد خاموش ہیں۔
مظاہرین نے وزیراعظم پاکستان اور چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ اس صورتحال کا نوٹس لیں۔ عید سر پر ہے، وزیراعظم اور چیف جسٹس این ٹی ایس انتظامیہ کو ہماری تنخواہ ادائیگی کا حکم دیں۔

مزید :

کامرس -