تاجروں کو24 گھنٹے کاروبار کی اجازت دی جائے،خاور رشید

      تاجروں کو24 گھنٹے کاروبار کی اجازت دی جائے،خاور رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) پنجاب اکنامک کونسل کے چیئرمین خواجہ خاور رشید نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریڈرز کو چوبیس گھنٹے تجارت کرنے کی اجازت دے دے تاکہ بازاروں میں سے رش کم ہوسکے۔ خواجہ خاور رشید نے کہا کہ تھوڑے سے وقت کے لیے کاروبار کی اجازت دینے کی وجہ سے لوگ جوق در جوق بازاروں کا رخ کررہے ہیں جس کی وجہ سے رش بہت زیادہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر حکومت چوبیس گھنٹے ہی کاروبار کرنے کی اجازت دے دے تو اس سے لوگ مختلف وقت میں ضرورت کی چیزیں خرید سکیں گے اور رش بالکل ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹریڈرز مارکیٹوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ کرونا کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

مزید :

کامرس -