کرونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل ضروری ہے،شہنشاہ نقوی

        کرونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل ضروری ہے،شہنشاہ نقوی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) خطیب مسجد باب العلم مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ کرونا وائرس جیسی عالمی وبا سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہوگا،کیونکہ اس وقت یہ مرض پورے ملک میں تسلسل سے پھیل رہا ہے۔اس کے لئے یکجا ہوکر اقدامات کرنے نہایت ضروری ہیں۔وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو چاہیئے کہ وہ آپس کے اختلافات اور ایکدوسرے پر الزام تراشیاں بند کریں اور ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہوکر کام کریں تاکہ مثبت نتائج برآمد ہوسکیں۔جبکہ عوام کو بھی چاہیئے کہ وہ حکومتی اقدامات اور ایس او پیز پر عمل کریں غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں جبکہ بازاروں اور کھلی جگہوں پر نکلتے وقت ایکدوسرے سے دور رہیں تاکہ مرض میں اضافے کی شدت کو روکا جاسکے۔اس سلسلے میں جو اقدامات اب تک کئے گئے وہ قابل تحسین ہیں،لہٰذا ہمیں مزید بہتری کی طرف جانے کیلئے ڈاکٹرز کے بتائے ہوئے اصولوں کی پیروی کرنا ہوگی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -