بیلا روس میں ویمن فٹ بال چیمپئن شپ کے مقابلے جاری

بیلا روس میں ویمن فٹ بال چیمپئن شپ کے مقابلے جاری

  

منک(اے پی پی)چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والی موذی وباء کروناکے باعث دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں لیکن بیلاروس ویمن چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا ہے اور چیمپن شپ میں میچز کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث بیلاروس میں فٹ بال لیگ دو ہفتے تک معطل رہی لیکن گزشتہ ہفتے انتظامیہ نے ویمنز فٹ بال لیگ کا آغاز کر دیا اور اس سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں منسک ایف سی نے ڈی نیپر موگلی لیو کو 0-10 سے شکست بھی دی۔بیلاروس فٹ بال ٹیم کی سٹار کھلاڑی خارلانوا کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں فٹ بال نہیں کھیلی جارہی اور ان حالات میں میچز کا انعقاد ہونا بھی نہیں چاہیے لیکن دوسری جانب منسک فٹ بال ایسوسی ایشن کے چیئرمین ائیگور شلوئیڈا نے کہا کہ کورونا وائرس کیسز میں بہتری کے بعد ہی حکومت نے میچز کی اجازت دی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -