سماجی تنظیمیں انسانیت کی خدمت کرکے اپنا حصہ ملا رہی ہیں،حنیف طیب

  سماجی تنظیمیں انسانیت کی خدمت کرکے اپنا حصہ ملا رہی ہیں،حنیف طیب

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے مختلف چینلوں پر انٹرویوں دیتے ہوئے کہاکہ لاک ڈاؤن کی صورتحال کے پیش نظر سماجی تنظیمیں پہلے ہی اورملک کے چپے چپے میں شب وروزانسانیت کی خدمت کرکے اپنا حصہ ملا رہی ہیں المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی بھی پورے ملک میں ایک متحرک کردارنوجوان ورکرزکے ذریعے اداکررہی ہے،تاکہ مشکلات میں گھرے ہوئے لوگوں کی زندگیوں میں کچھ بہتری لائی جاسکے۔حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ عید الفطر آنے والی ہے،کوشش یہ کی جائے اس کو سادگی سے منائیں جو پیسا بچ سکتاہیں اس سے غریب،مستحق،سفید پوش گھرانوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے مددکریں،انہوں نے کا جو ہر سال رمضان المبارک میں عمرے پر جاتے ہیں،رمضان کے آخری عشرے کی سعادت حاصل کرتے،اس سال تو کوروناوائر س کی وجہ سے عمرہ موقوف ہوگیا ہے،ان پیسوں کو نیک نیتی کے ساتھ مستحق گھرانوں کی ضرورتوں کو پوراکرنے میں خرچ کریں،اس عمل سے اللہ تعالیٰ راضی ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ المصطفیٰ شعبان اوررمضان میں مخیر حضرات سے حاصل کردہ رقم کو پورے سال تھیلی سیمیاکے بچوں،ڈائیلاسس کے مریضوں،ہونٹ وتالوکٹے افرادکی مفت سرجری،آنکھوں کے علاج وآپریشن،فری میڈیکل کیمپس،یتیم وبے سہارامعمرترین مردخواتین کی دیکھ بھال،مستحق گھرانوں کے بچے،بچیوں کی اجتماعی شادیوں،غریب بچوں کی تعلیم،قدرتی آفات ودیگر المصطفیٰ کے فلاحی کاموں میں خرچ کئے جاتے ہیں،لیکن اس وقت کو جو رقم جمع ہورہی ہے وہ موجودہ حالات کے تناظر میں کوروناوائر س سے متاثرہ خاندانوں کی ضروریات زندگی کو پوراکرنے میں خرچ ہورہی ہے،انہوں نے کہاکہ ہم اس کی پروانہیں کرتے،ہمیں اللہ پر کامل بھروسہ ہے کہ وہ سالہاسال کے اخراجات پوراکرنے کیلئے ہماری مددضرورفرمائے گا،ہمیں انسانیت کے کام کونیک نیتی سے کرتے رہنا چاہیے۔حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ جہاں اللہ کو راضی کرنے کیلئے خدمت خلق کا راستہ اپنایاجائے، وہاں پر اللہ سے گڑگڑاکر اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے۔میں دعاکرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ پوری دنیا،بالخصوص پاکستان سے کورونا وائرس کا خاتمہ فرما دے،حرمین،شریفین اور مساجد کی رونقیں بحال کر دے

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -