ملک میں معاشی بحران سنگین صورت اختیار کررہا ہے، لیاقت بلوچ

  ملک میں معاشی بحران سنگین صورت اختیار کررہا ہے، لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(بیورورپورٹ)جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی اقتصادی اور معاشی بحران سنگین صورت اختیار کررہا ہے عمران خان اپنی ضد چھوڑ کر تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں کرونا کے بحران سے مقابلے کے لیے انہوں نے قومی قیادت کو یکجا نہیں کیا اب بھی ضد چھوڑ دیں کیونکہ لاڈلے زیادہ دن نہیں چل سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست میں اسٹیبلشمنٹ کا نظام لانے سے ملک کے حالات نہ بدلے ہیں اور نہ عوام کے مسائل حل ہوئے ہیں وفاق اور صوبوں کے تضاد نہ ملک میں کرونا سے بھی بڑا مسئلہ پیدا کردیا ہے اس وقت عوام کرونا کی ضد میں ہے اور حکومت اٹھارہویں ترمیم کا ذکر چھیڑ کر اس کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے صوبوں سے اختیارات واپس لینا آگ سے کھیلنے کے مترادف ہوگا صوبوں کو اٹھارہویں ترمیم کے ذریعے اختیارات ملنے چاہیں ان کا کہنا تھا کہ ان حالات میں جب ملک کی تمام سیاسی جماعتیں گھر بیٹھ گئی ہیں ہم نے بڑے پیمانے پر متاثرین کی مدد کی ہے ہم فرقہ واریت کے بجائے انسانوں کی خدمت کو ترجیح دی ہے ان کا کہنا تھا کہ کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے کرونا نے پوری دنیا کے نظام کو درہم برہم کردیا ہے مالیاتی بحران بڑھ رہا ہیاس وقت پوری دنیا کو اسلام کی حکمرانی کی ضرورت ہے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے رویئے سے پوری دنیا کو تقسیم کردیا ہے جس کے بعد اب دنیا کو نئے اقتصادی نظام اور استحکام کی ضرورت ہے ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی کا خیال تھا کہ وہ کشمیر میں مظالم ڈھاکراور مسلمانوں کے خلاف اقدامات کرکے بھارت کے عوام کو فتح کرلے گا لیکن اس کے اپنے اقدامات اس کے لیے خطرناک ثابت ہوئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ مودی کی جو ذہنیت ہے وہ پاکستان کے خلاف کوئی بھی سخت اقدام کرسکتا ہے۔