کراچی، محمد وارث کی نارووال میں چوہدری احسن اقبال سے ملاقات

  کراچی، محمد وارث کی نارووال میں چوہدری احسن اقبال سے ملاقات

  

کراچی (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل چوہدری احسن اقبال سے مسلم لیگ ن ضلع غربی کے جنرل سیکرٹری اور یوسی 1 شیر شاہ کے چیئرمین رانا محمد وارث نے ملاقات کی۔ رانا محمد وارث نے اقبال ہاؤس نارووال میں ملاقات کی۔چوہدری احسن اقبال کو کراچی میں پارٹی تنظیمی سرگرمیوں اور مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ نامساعد حالات میں پارٹی رہنما اور کارکن عوامی مسائل کے حل اور قائد میاں نواز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچانے کے لیے بھرپور جدوجہد کررہے ہیں۔ چوہدری احسن اقبال نے رانا وارث اور دیگر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہر مشکل گھڑی میں کراچی کے ذمہ داروں نے پارٹی سے اپنی وفاداری نبھائی ہے۔ملک کو جلد سلیکٹڈ حکمرانوں سے نجات ملنے والی ہے صاف اور شفاف انتخابات ہوئے تو کراچی سے بھی مسلم لیگ ن سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -