ساؤتھ ایشین گیمز،کوچز کو انعامی رقوم نہ دینا ناانصافی، سید فیاض

ساؤتھ ایشین گیمز،کوچز کو انعامی رقوم نہ دینا ناانصافی، سید فیاض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (این این آئی)قومی جیولین تھرو کے کوچ سید فیاض حسین بخاری نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ساؤتھ ایشین گیمز میں میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ کوچز کو انعامی رقوم نہ دینا کوچز کے ساتھ ناانصافی ہے۔گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح کوچز میں بے چینی پائی جاری ہے، انہوں نے کہا کہ کوچز کی تربیت کے باعث تو کھلاڑی محنت کر کے میڈلز حاصل کرتا ہے اور جب کھلاڑی میڈلز حاصل کرتا ہے تو حکومت کہیں پر کوچز کا ذکر نہیں کرتی ہے۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے اپیل کی کہ ساؤتھ ایشین گیمز میں میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ کوچز کو بھی انعامی رقوم دے کر ان میں پائی جانے والی بے چینی کو دور کیا جائے۔