فیصل آباد، کورونا سے مشتبہ خاتون مریضہ سمیت مزید3 افراد جاں بحق

      فیصل آباد، کورونا سے مشتبہ خاتون مریضہ سمیت مزید3 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)فیصل آباد میں کورونا وائرس سے مزیدایک اورشہری جا ں بحق ہو گیا اور کوروناکے مشتبہ خاتون مریضہ سمیت مزید دو افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد فیصل آباد میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 14ہو گئی اور کوروناکے مشتبہ مریضوں کے جا ں بحق ہونے کی تعداد 7ہو گئی جن کی رپورٹس کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محمد پورہ کے رہائشی محمد قیصر جن کی کورونارپورٹ پازیٹو آئی تھی گذشتہ رات جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں وفات پا گئے اسی طرح محلہ شریف پورہ کی رہائشی 60سالہ رضیہ بی بی کو کوروناکے مشتبہ مریض ہونے پر 17مئی کو ہسپتال منتقل کیا گیا جو رپورٹ آنے سے قبل وفات پا گئی اور منیر آباد کے رہائشی 43سالہ حفیظ کو گذشتہ روز ہی جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور حفیظ بھی رپورٹ آنے سے قبل ہی گذشتہ روز ہی ہسپتال میں دم توڑ گئے کورونا اور مشتبہ کورونا میں مبتلا خاتون سمیت تین مریضوں کی تدفین ایس او پیز کے تحت کردی گئیں۔ بیرون ملک سے آئے سیالکوٹ کے رہائشی طاہر وارث اور ان کی بیوی حمیرا طاہر نے ضلعی انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ ان کی رپورٹس نیگٹیو آ چکی ہیں، ضلعی انتظامیہ رپورٹس دے رہی ہیں اور نہ گھر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ وہ از خود نوٹس لیتے ہوئے ان کی گلو خلاصی کروائیں تاکہ وہ اپنے گھروں کوجا سکیں۔
فیصل آباد/ہلاکتیں