سکھر،پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

  سکھر،پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

  

سکھر(بیورورپورٹ)سکھر میں پولیس مقابلے کے دوران پولیس اہل کار کو زخمی کرنے والا ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوگیا، اس سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ایس ایس پی عرفان علی سموں کے مطابق گرفتار ڈاکو کی شناخت احسان مہیسر کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے ڈاکو کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ایس ایس پی کے مطابق سکھرمیں کارروائی کے دوران موقع سے 5 مسروقہ موٹرسائیکل رکشہ برآمد ہوئے ہیں۔عرفان علی سموں نے بتایا کہ گرفتار ڈاکو قتل، ڈکیتی سمیت دیگر سنگین جرائم میں سکھر پولیس کو مطلوب تھا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -