لیلۃ القدر کی رات توبہ واستغفار کی روح کو جانیں، عبدالرحمن سلفی

  لیلۃ القدر کی رات توبہ واستغفار کی روح کو جانیں، عبدالرحمن سلفی

  

کراچی (پ ر) امیر جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان مولانا حافظ عبدالرحمن سلفی نے کہا کہ جستجو اور تلاش کی تڑپ رکھنے والے نفوس قدسیہ اپنی زندگی میں انقلاب برپا کرلیا کرتے ہیں فیصلوں والی تین راتیں گزر چکی ہیں اب 27 اور 29 صرف دو طاق راتیں باقی ہیں۔ بندہ مومن کو چاہیے کہ جن راتوں میں آسمان سے قرآن کا نزول ہوا اور رب تعالیٰ کے حکم سے ملائکہ کے سردار روح الامین حضرت جبرائیل علیہ السلام اور دوسرے ملائکہ کا نزول بھی ہوتا ہے ہم سب ملکر لیلۃ القدر کی رات کی تلاش کریں اور توبہ و استغفار اور تلاوت قرآن کی روح کو جانیں۔ مولانا سلفی نے کہا جیسے دنیا کا مسافر بڑے بڑے عالیشان ہوٹلوں میں اپنے آرام اور سکون کیلئے خطیر رقم ادا کرکے رات گزارتا ہے اور صبح دم پھر اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہوجایا کرتا ہے اسی طرح یہ ماہ مقدس بھی ہم سے رخصت ہوا چاہتا ہے ہمیں چاہیے کہ ماہِ رمضان میں کی گئی ٹریننگ کے مطابق ہمارا پورا سال ماہِ صیام کی طرح گزرے تو ہم کمال درجہ بندگی کو پالینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گوگل، انٹرنیٹ اور دوسرے ذرائع سے قادیانی اور احمدی گروپ جس طرح تحریف شدہ قرآن کا پرچار کررہے ہیں ایسی تحریف شدہ کتابوں سے ہوشیار رہیں اور مستند علماء کرام کے معانی و مطالب اور تفسیر والے قرآن کا مطالعہ کریں چونکہ قرآن اور ماہِ صیام کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ قرآن کے بغور اور دقیق مطالعہ سے آپکی جسمانی، روحانی معاشی مسائل میں ہر ممکن بہتری آسکتی ہے اور ہم مسائل کے دلدل سے نکل کر Tension Free زندگی گزارنے کے متحمل ہوسکتے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -