سندھ حکومت کی نااہلی سے عوام کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے

      سندھ حکومت کی نااہلی سے عوام کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وپارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ ہم نے ہر فیصلہ قرآن و حدیث کی روشنی میں کرنا ہے،یہ لوگ کہتے ہیں کہ سعودی عرب میں مسجد نبوی بند ہے خانہ کعبہ بند ہے یہ سعودی حکومت کی حکومت کی اپنی مرضی ہے دین کا فیصلہ شاہ سلیمان کے قانون پر نہیں ہوگا،اگر شاہ سلمان کے فیصلے پر ہی چلنا ہے تو اس سے قبل چوروں کے ہاتھ کاٹنا ہونگے،اگر ایسا ہوا تو آدھی سے زیادہ اسمبلی کے لوگ ٹونڈے اور کٹے ہاتھوں کے ممبران پر مشتمل ہوگی، سندھ میں اگرشاہ سلمان کا قانون لگانا ہے تو یہ اپنے ان چوروں پر لگائے جنھوں نے اربوں روپے کی چوریاں کی ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ جمعتہ الوداع آرہاہے اب ان کومساجد کھول دینی چاہیے اور نمازیوں کو عید کی نماز کے اجتماعات کی اجازت ملنی چاہیے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے عادل ہاؤس سے جاری کردہ بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت خو د وینٹی لیٹر پر ہے، یہ لوگ وفاق کی جانب سے ملنے والا تمام حفاظتی سامان کھاگئے ہیں،سندھ کے ایک وزیر کے مطابق پانچ سو سے زائد وینٹی لیٹر موجود ہیں،سندھ اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا جارہاہے کہ کہیں اے سی لائن سے کرونا نہ آجائے،ہر روز اسی اسمبلی کے اندر دربار حال میں جو ہر روز پریس کانفرنس کی جاتی ہے اس کی لائینیں کیا بلاول ہاؤس سے آتی ہیں،مشکل سے دودن کا اجلاس رکھا گیا،،ان کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او کے وزٹ میں ایک بار غلطی سے ان کے منہ سے ان کے لیے نکل گیا کہ ویلڈن یہ لوگ اسی کا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں۔ان صورتحال یہ ہے کہ ڈبلیو ایچ او کہتا ہے کہ اگر اسی طرح سے لاک ڈاون لگارہاہے تو خدانخواستہ بارہ لاکھ بچے مرسکتے ہیں۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ جب یہ پیپلزپارٹی والے اسلام آباد جاتے ہیں تو وہاں جاکر نیلسن منڈیلا کے پیروکاربن جاتے وہاں پرپہنچ کر یہ جمہوریت کے علمبردار بن جاتے ہیں، اور سندھ پہنچنے پر یہ سویلین ڈکٹیٹر اور ہٹلرکا روپ دھار لیتے ہیں،سندھ پہنچ کر یہ سی او ڈی کو بھول کر سی او سی پر عمل کرتے ہیں۔انہوں مزید کہا کہ ایس او پیز کے مطابق مارکیٹیں کھولنے کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں جبکہ ہمارامطالبہ ہے کہ اس کے ساتھ عام لوگوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ اور ٹرینیں بھی چلائی جائیں۔سندھ میں مرتضی وہاب نے کہاکہ وفاق نے ایک بھی وینٹی لیٹر نہیں دیا جبکہ این ڈی ایم اے نے سندھ کو بیس وینٹی لیٹر دیئے،سندھ کو 10لاکھ فیس ماسک سوا لاکھ حفاطتی سوٹ 4پی سی آر مشینیں۔سوا لاکھ ٹیسٹنگ کٹس اور دیگر سامان۔دولاکھ پیتیس ہزار ڈاکٹر کے سوٹ دیئے جاچکے ہیں،آٹھ لاکھ این نائٹی فائیو ماسک اور کے این نائٹنی فائیو ماسک دیئے جاچکے ہیں۔