معروف لوک فنکار نواز فرید سانول حادثے میں جاں بحق

  معروف لوک فنکار نواز فرید سانول حادثے میں جاں بحق

  

حیدرآباد(بیورورپورٹ)معروف سرائیکی لوک فنکار و گلوکار نواز فرید سانول ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے،نواز فرید سانول ٹرانسپورٹ بند ہونے کے باعث موٹر سائیکل پر کراچی آرہے تھے۔تفصیلات کے مطابق نواز فرید سانول پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے کے باعث اپنے آبائی علاقے احمدپورشرقیہ سے موٹر سائیکل پر کراچی آرہے تھے کہ حیدرآباد میں حادثے کا شکار ہوگئے،انہیں تشویشناک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج انتقال کرگئے۔نواز فرید سانول کا تعلق کوٹلہ موسی خان احمد پور شرقیہ بہاولپور سے تھا۔نواز فرید سانول کراچی میں سرائیکی لوک گیت گاتے تھے اور رکشہ چلاکر گزر بسر کرتے تھے۔متوفی کے لواحقین میں تین کمسن بیٹیاں،ایک بیٹا اور بیوہ شامل ہیں،متوفی کی میت کو حیدرآباد سے کراچی منتقل کردیاگیاہے۔نواز فرید سانول کے سرائیکی وسیب کیلئے گیت بہت مقبول ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -