فیصل آباد، ایک ہی روز ڈاکے چوریوں کی 37وارداتیں، مزاحمت پر شہری زخمی

  فیصل آباد، ایک ہی روز ڈاکے چوریوں کی 37وارداتیں، مزاحمت پر شہری زخمی

  

فیصل آباد(کرائم رپورٹر)ضلع بھر میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی 37وارداتوں میں ڈاکو ؤں اور چوروں کے نامعلوم گروہ چھ لاکھ روپے سے زائد نقدی و طلائی زیورات‘ ایک کار‘ ایک رکشہ‘ 12موٹر سائیکلیں‘ آتشیں اسلحہ‘ بجلی کا ٹرانسفارمر‘ لاکھوں روپے کے مویشی‘درجن بھر سے زائد موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے اسی دوران ایک واردات میں نامعلوم ڈاکوؤں کے حوصلے اس قدر بڑھ گئے ہیں کہ پولیس یونیفارم پہن کر چار شہریوں کو لو ٹ لیا اور ایک واردات میں مزاحمت کرنے پر شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلم نامی شہری سے چار لاکھ روپے کی نقدی چھین لی اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا،اس کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔ ڈجکوٹ کے علاقہ میں پولیس یونیفارم میں ملبوس نامعلوم ڈاکوؤں نے چار شہریوں سے نقدی اور موبائل فونز چھین لئے اور فرار ہو گئے، نامعلو م ڈاکوؤں نے جاوید‘ عمر‘ شہباز‘ خرم شہزاد اورمحمد جاوید کی دکانوں سے 92ہزار سے زائد نقدی‘ عمیر‘سپرا اور اشرف کے گھروں سے نقدی و طلائی زیورات‘ عبدالعزیز سے 42ہزار‘ راشد وغیرہ سے پچاس ہزار‘ موٹر سائیکل‘ احمد‘ نوید‘ اسامہ‘ شکیل‘ امانت‘ رضوان‘ ندیم‘ اسلم‘ نعیم‘مرسلین‘ محمد حسن‘حفیظ احمد‘مقصود‘ امجد اور لیاقت سے لا کھوں روپے کی نقدی اور موبائل فونز‘ افضل شاہین‘ شوکت اور راشد سے موٹر سائیکلیں چھین لیں اورفرار ہو گئے جبکہ نامعلوم چوروں کے گروہ مجاہد‘اکبر اور رضا کے گھروں سے لاکھوں روپے کی نقدی وطلائی زیورات‘ تنویر اورافتخار کے قیمتی مویشی‘مدثر کے سکول‘کبیر کا بجلی کا ٹرانسفارمر‘ شاہد کی کار‘سعد کا رکشہ‘ یاسین‘ علی رضا‘آصف‘ ریاض‘ شاہد‘ یوسف‘ زاہد اور علی اکبر کی موٹر سائیکلیں چوری کر کے چلتے بنے۔

فیصل آباد ڈاکے

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -