اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی کا تحصیل روجھان کے ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں

      اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی کا تحصیل روجھان کے ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں

  

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر،تحسیل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی نے تحصیل روجھان کے ٹڈی دل سے متاثرہ(بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

علاقوں کا رات گئے دورہ کیا۔انہوں نے زاہد روڈ کی ملحقہ آبادیوں اورمٹ واہ کی ملحقہ آبادیوں کا دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی نے ٹڈی دل کے زیر کاشت فصلات پر حملے کا جائزہ لیا اور رات کو ہی ان علاقہ میں اپنی نگرانی میں ٹڈی دل سے متاثرہ فصلات کو سپرے شروع کرا دی۔ انہوں نے علاقائی کسانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کی ہدایت پر انتظامیہ کی جانب سے ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے محکمہ زراعت،پیسٹ وارننگ، واٹر منیجمنٹ اور لوکل گورنمنٹ کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور اسپرے کا عمل شروع کرا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کا یہ جھنڈ بلوچستان کی طرف سے آیا ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی کے ہمراہ دیگر متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے۔

عثمان غنی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -