مربوط حکمت عملی کے تحت انسداد ٹڈی دل کی مہم چلائی جا رہی ہے‘آصف اقبال

  مربوط حکمت عملی کے تحت انسداد ٹڈی دل کی مہم چلائی جا رہی ہے‘آصف اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور:(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور ایک مربوط حکمت عملی کے تحت انسداد ٹڈی دل کی (بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

مہم چلائی جا رہی ہے۔یہ بات کمشنر بہاول پور ڈویڑن آصف اقبال چوہدری نے آج یہاں انسداد ٹڈی دل کے حوالہ سے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بہاول پور شوزب سعید، ڈپٹی کمشنر بہاول نگر شعیب جدون، ڈپٹی کمشنر رحیم یار خاں علی شہزاد اور منیجنگ ڈائریکٹر چولستان ترقیاتی ادارہ رانا سلیم احمد سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ کمشنر بہاول پور ڈویڑن آصف اقبال چوہدری نے بتایا کہ انسداد ٹڈی دل کے حوالہ سے تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کے دفاتر میں کنٹرول رومز قائم کر دیئے گئے ہیں اور چولستان سے ملحقہ 66یونین کونسلوں کی خصوصی مانیٹرنگ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ فورٹ عباس کے نزدیک ایک ہی دن میں 1150ایکڑ رقبہ پر سپرے سے ٹڈی دل کا خاتمہ کیا گیا ہے اور صحرائے چولستان میں ٹڈی دل کی موجودگی پر متعلقہ ادارے کاروائی میں مصروف عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسداد ٹڈی دل مہم کے لئے ضروری مشینری کی جلد فراہمی کے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ برس بھی چولستان کے ڈھائی لاکھ ایکڑ رقبہ پر 50ہزار لیٹر ادویات کے سپرے سے ٹڈی دل کا خاتمہ کیا گیا تھا۔کمشنر بہاول پور ڈویڑن نے کہا کہ محکمہ سی ڈی اے، محکمہ زراعت، محکمہ وائلڈ لائف اور پاک فوج کے تعاون سے ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے بھرپور حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں ٹڈی دل کا حملہ مشاہدہ میں آیا ہے ان علاقوں کا سروے کرا کے نقصانات کا اندازہ لگایا جائے گا اور کاشتکاروں کو ریلیف مہیا کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔
آصف اقبال