ڈپٹی کمشنر آغاظہیرعباس کا دورہ کبیر والا ٹڈی دل کیخلاف آپریشن کا جائزہ لیا

  ڈپٹی کمشنر آغاظہیرعباس کا دورہ کبیر والا ٹڈی دل کیخلاف آپریشن کا جائزہ لیا

  

خانیوال (نامہ نگار، نمائندہ پاکستان) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ محکمہ زراعت و دیگر محکموں کے افسران ٹڈی دَل کے خلاف جاری (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

آپریشن کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے منظم انداز میں باقاعدہ پلاننگ اور شیڈول کے تحت کام کریں۔ موثر اور فعال آپر یشن کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں اور ڈے و نائٹ آپریشن کی ٹائمنگ و ملازمین کے ڈیوٹی روسٹر بارے باقاعدگی سے ڈی سی آفس کو آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے یہ بات رات گئے پیرووال اور کبیروالا کے علاقوں میں آپریشن کمبیٹ کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔انہوں نے سرویلنس کو بھی مزید موثر بنانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ انسداد ٹڈی دل مہم کے حوالہ سے قائم کردہ کنٹرول روم سے متعلق لوگوں کو آگہی فراہم کی جائے اور کاشتکاروں کا بتایا جائے کہ اگر کسی جگہ ٹڈی دَل کا جھنڈ نظر آئے یا درختوں پر کھیتوں میں ٹڈی دَل نظر آئے یا کھیتوں میں کسی جگہ ٹڈی دل کے بچے نظر آئیں تو فوری کنٹرول روم کے فون نمبر پر مطلع کریں تاکہ بروقت پلاننگ سے اس کا انسداد کیا جاسکے۔ اے ڈی سی آر محمد اکرام ملک، اسسٹنٹ کمشنرز شبیر ڈوگر، غلام مصطفی و دیگر افسران بھی اس موقع پر ان نے ہمراہ تھے۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر کی زیر سرپرستی سوموار کو بھی دن بھر خانیوال، کبیر والا اور میاں چنوں کے علاقوں میں سرویلینس کا کام اور آپریشن جاری رہا۔ اسسٹنٹ کمشنرز نے نگرانی کی۔

جائزہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -