انتظامیہ کا چھاپہ‘ 1600من گندم برآمد‘ٹرک ڈرائیور گرفتار

انتظامیہ کا چھاپہ‘ 1600من گندم برآمد‘ٹرک ڈرائیور گرفتار

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) گندم کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث مافیا کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے گزشتہ شب اسسٹنٹ کمشنرشجاع آباد محمد مبین احسن نے لطف آباد (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

میں گندم کے گودام پر چھاپہ مار کر ذخیرہ کی گئی 1600 من گندم ضبط کر لی ہے جب کہ گودام سے گندم کی بوریاں لے جانے والے دو کنٹینر ٹرک بھی پکڑے گئے ہیں،گندم غیر قانونی طور پر کنٹینر میں چھپا کر ملتان سے باہر منتقل کی جارہی تھی، ٹرک ڈرائیور کی نشاندہی پر گودام تک رسائی حاصل کی گئی،ٹرک ڈرائیورز کو موقع پر گرفتار کرکے ذخیرہ اندوزی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،ساتھ ہی تحویل میں لی گئی گندم محکمہ خوراک کے حوالے کردی گئی ہے۔

ڈرائیور گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -