2خواتین سمیت7افراد حادثات میں جاں بحق‘ گھروں میں کہرام

  2خواتین سمیت7افراد حادثات میں جاں بحق‘ گھروں میں کہرام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،رحیم یار خان، خانیوال، سمہ سٹہ(نیوز رپورٹر،بیورورپورٹ، نامہ نگار، نمائندہ پاکستان) 2خواتین سمیت 7افراد حادثات میں جاں بحق ہوگئے جبکہ 65سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں ٹریفک حادثہ خاتون جاں بحق بیٹے کو زخمی حالت میں نشتر ہسپتال لایا گیا ہے۔تفصیل کے مطابق قصبہ ثالث کا رہائشی محمد شاہد اپنی والدہ ارشاد بی بی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار ہوکر گھر جارہے تھے کہ سامنے سے آنے والے تیزرفتار مزدہ ڈالہ کی ٹکر سے دونوں شدید زخمی ہوگئے ارشاد بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع (بقیہ نمبر50صفحہ6پر)

پر ہی دم توڑ گئی جبکہ زخمی ہونے والے بیٹے شاہد کو ریسکیو1122کی مدد سے طبی امداد دینے کے بعد تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا،ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے۔جبکہ تھانہ کینٹ کے علاقے 65سالہ شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔تفصیل کے مطابق ریڈیو سٹیشن کے قریب نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے جس کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لیکر نشتر ہسپتال کے سرد خانہ منتقل کردی ہے،پولیس کے مطابق نعش نامعلوم تھی جس کی شناخت نہ ہوسکی ہے جس کے جسم پر کسی قسم کا زخم کا نشان نہ پایا گیا تاہم اہل خانہ کی تلاش شروع کردی ہے۔ادھر ٹریفک حادثات میں شدید زخمی ہونے والے 3 افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے،تفصیل کے مطابق ٹریفک کا پہلا حادثہ سردار گڑھ کے رہائشی 12 سالہ الطاف کے ساتھ پیش آیا جسے سڑک کراس کرنے کے دوران تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا دوسرا حادثہ کموں شہید کی رہائشی 30 سالہ نسرین بی بی کے ساتھ پیش آیا جو اپنے خاوند امید علی کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہی تھی کہ دوپٹہ ٹائر میں پھنس گیا اور سر کے بل زمین پر جا گری اور شدید زخمی ہو گئی جبکہ تیسرا حادثہ مرید شاخ کے رہائشی 35 سالہ قربان کے ساتھ پیش آیا جو اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گیا اور شدید زخمی ہو گیا ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود تینوں افراد جانبر نہ ہو پائے اور دم توڑ گئے۔علاوہ ازیں کار ا ور موٹر سائیکل میں تصادم حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ایک زخمی۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ تفصیل کے مطابق کوہی والا کے قریب کار نمبرLEC4613 اور موثر سا ئیکل میں تصادم میں موٹرسائیکل سوار عاصم ولد شبیر سکنہ ملتان جا بحق جبکہ اس کا ساتھی شاہد ولد نیاز سکنہ شدید زخمی ہوگیا۔ریسکیو1122 نے زخمی کو موقع پر ابتدائی طبی امداد کے دی اور جا بحق ہونے والے کی لاش ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی۔حادثہ میں موٹر سائیکل بھی مکمل طور پر تباہ۔دریں اثناء بجلی کا کرنٹ لگنے سے نو ماہ کا بچہ جا بحق تفصیل کے مطابق تکبیر ٹاون کبیر وا لہ میں گھر ایکسٹنشن لیڈ سے کرنٹ لگنے سے 9 ماہ کا سفیان ولد وسیم جا بحق ہوگیا۔جبکہ کے ایل پی روڈمسافر خانہ اڈے کے قریب مسن پیٹرول پمپ کے سامنے ٹرالر اور موٹرسائیکل میں تصادم ایک شخص زخمی عورت جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق دو موٹرسائیکل سوار جو کہ ہتھیجی کے رہائشی تھے بہاولپور سے اپنے گھر ہتھیجی جارہے تھے مسافر خانہ اڈے کے قریب روڈ کراس کرتے ہوئے مسن پیٹرول پمپ کے سامنے موڑ کاٹ رہے تھے کہ پیچھے سے آتے ہوئے ٹرایلر نمبرRPT7759 نے موٹرسائیکل نمبرBRN1939 دو سواروں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک عورت موقع پرجاں بحق ہوگئی اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امدادکے لے وکٹوریہ ہسپتال بھاولپورمنتقل کر دیا گیا۔ زخمی شخص کا نام مجیب الرحمان اور جاں بحق عورت کا نام نسرین بی بی بتایا جارہا ہے جو اپنے گھر ہتھیجی جارہے تھے ٹرالرکا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا اورمقامی پولیس تھانہ مسافر خانہ نے ٹرالرکو اپنے قبضے میں لے کر کاروائی کا آغاز کردیا۔
حادثات