سپریم کورٹ کا پوراہفتہ کاروبار کھولنے کا حکم خوش آئند ہے‘خواجہ سلیمان

  سپریم کورٹ کا پوراہفتہ کاروبار کھولنے کا حکم خوش آئند ہے‘خواجہ سلیمان

  

ملتان (نیوز رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا ہفتہ اور اتوار کے روز کاروبار کھولنے کا حکم انتہائی خوش آئند ہے تاہم حکومت چاند رات تک صبح 9سے رات10بجے تک بازار کھولنے کی اجازت دے۔گزشتہ روز جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کرونا کے باعث جاری لاک ڈاؤن سے تاجر برادری پس کر رہ گئی ہے اور اب عید سیزن میں بھی بازاروں کی بندش سے رہی سہی کسر پوری ہو گئی۔مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کا یہ مطالبہ تھا کہ عید کے حوالے سے ہفتہ اور اتوار کے روز بھی (بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

کاروبار کھولنے کی اجازت دی جائے۔سپریم کورٹ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے درینہ مطالبہ پورا کیا اور ہفتہ اور اتوار کے روز کاروبار کھولنے کا حکم جاری کیا ہے۔ان احکامات سے تاجروں کی مشکلات حل ہو جائیں گی اور عوام کو بھی خریداری کیلئے زیادہ وقت ملے گا جس سے بازاروں اور مارکیٹوں میں رش کم ہوگا اور ایس او پیز پر بھی عملدرآمد ہو سکے گا۔۔خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا کہ حکومت سے پہلے روز سے کہہ رہے ہیں کہ ہفتے میں سات روز اور وقت کی پابندی کے بغیر کاروبار کی اجازت دی جائے تاکہ بازاروں اور مارکیٹوں میں رش نہ بڑھے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے تحریری حکم نامہ آ چکا ہے اس لئے حکومت فی الفور اس پر عملدرآمد کرے۔انہوں نے کہا کہ تاجروں کے مالی حالات انتہائی خراب ہیں اور ان میں ادائیگیاں کرنے کی بھی سکت نہیں رہی اس فیصلے سے تاجروں کوبھی سکھ کا سانس ملا ہے۔ سپریم کورٹ نے واضح کہا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کے روز کاروباری سرگرمیاں معطل رکھنا آئین کی خلاف ورزی ہے اس لئے کاروباری سر گرمیوں کو بحال کیا جائے۔سپریم کورٹ کا فیصلہ انصاف پر مبنی ہے اور پوری تاجر برادری سپریم کورٹ سے اظہار تشکر کرتی ہے۔

خواجہ سلیمان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -