ٹرین بحالی فیصلے پر سند ھ حکومت کو اعتماد میں نہیں لیا ، اویس قادر

ٹرین بحالی فیصلے پر سند ھ حکومت کو اعتماد میں نہیں لیا ، اویس قادر

  

کراچی (سٹاف رپورٹر) وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر نے ٹرین بحالی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اہم معاملے پر صوبا ئی حکومت کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا دیکھیں گے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اپنی زبان پر کتناعمل کرتے ہیں۔ ایس او پیز پر عمل نہیں ہوا تو انہیں مستعفی ہونا پڑے گا۔اویس قادر نے اپنے بیان میں یہ سوال اٹھایا کہ کیا ادارے کا خسارہ لوگوں کی جانوں سے پورا (بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

کرنا ہے؟ وفاق کچھ معاملات پر مشاورت نہیں کرتا۔ انہوں نے بتایا کہ انٹر سٹی ٹرانسپورٹرز سے بات چیت جاری ہے، تاہم ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی سے متعلق ابھی بات نہیں ہوئی۔

اویس قادر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -