امریکا کا ہائی ٹیک ڈرون ایکس 37 بی چھٹے خفیہ مشن پر خلا ء میں روانہ

امریکا کا ہائی ٹیک ڈرون ایکس 37 بی چھٹے خفیہ مشن پر خلا ء میں روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(آن لائن)امریکی فضائیہ نے اپنے دوبارہ قابل استعمال ہائی ٹیک ڈرون ایکس 37 بی کو اپنے چھٹے خفیہ مشن کیلئے کو خلا میں بھیج دیا گیا ہے،امریکی ایئر فورس نے بتایا کہ یہ ڈرون امریکی خلائی پروگرام کے ذریعہ2011 میں ریٹائرڈ کیے گئے خلائی شٹلز کے چھوٹے(بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

ورژن سے ملتا جلتا ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ کئی مہینے مدار میں گزارے گا،جہاں یہ کئی تجربات کرے گا،سیکرٹری دفاع مارک ایسپر نے ڈرون کے تجربے کے فورا بعد ہی ٹویٹ میں کہا کہ "X-37B دوبارہ قابل استعمال خلائی جہاز کے چھٹے مشن پر مبارکباداٹلس وی لانچ کی ایک بہت بڑی گاڑی نے صبح 9 بج کر 55 منٹ پر زمین کو ہلا دینے والی دہاڑ کے ساتھ ڈرون جسے اوربٹل ٹیسٹ وہیکل او ٹی وی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کو روانہ کیا. امریکی ایئر فورس کے سیکرٹری باربرا بیریٹ نے رواں ماہ کے آغاز میں بتایا کہ یہ ڈرون ایک انتہائی خفیہ منصوبہ ہے باربرا بریٹ جنہوں نے حال ہی میں امریکی خلائی فورس بھی بنائی ہے کا کہنا تھا کہ ڈرون ایک چھوٹے فالکن سیٹ-8 نامی ریسرچ سیٹلائٹ کو تعینات کرے گا تاکہ اضافہ تجربات کیے جاسکیں.انہوں نے کہا تھا کہ یہ ایکس 37 بی مشن کسی بھی دیگر سابقہ مشن کے مقابلے زیادہ تجربات کرے گا۔
امریکی فضائیہ