پاکستان اور کرپشن ایک ساتھ نہیں چل سکتے‘ آصف مجید

      پاکستان اور کرپشن ایک ساتھ نہیں چل سکتے‘ آصف مجید

  

رحیم یار خان (بیورورپورٹ)ایم پی اے چوہدری آصف مجیدنے کہا ہے کہ یہ طے ہے کہ پاکستان اور کرپشن ایک ساتھ نہیں چل سکتے اور قوم کو اس ناسور کے خاتمے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا، حکومت کی معاشی ٹیم کوروناوائرس کی وباء کے تھمنے کے بعد اس کے آفٹر شاکس کو پیش نظر رکھتے ہوئے اقدامات اٹھا رہی ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے ملک کو معاشی طور پر نا قابل تلافی نقصان پہنچا ہے لیکن وزیراعظم عمرا ن خان مختلف چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

دن رات کوشاں ہیں اور اپوزیشن کے چند رہنماؤں کے سوا پوری قوم اور دنیا اس کی معترف ہے، گزشتہ روزشہریوں کے نمائندہ وفودسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے چوہدری آصف مجیدنے کہاکہ حکومت کروناوائرس کے پیش نظرمتاثرہونے والے سفیدپوش طبقہ کوریلیف دے رہی ہے، شہریوں کے بنیادی مسائل تیزی سے حل کیے جارہے ہیں، کروناوائرس اورکم وسائل کے باوجودحکومت شہریوں کی فلاح وبہبودکے لیے اقدامات اٹھارہی ہے، شہری مایوس نہ ہوں پی ٹی آئی کی حکومت ان سے کئے گئے ایک ایک وعدے کی پاسداری کرے گی، شہرکے تمام گلی محلوں میں ترقیاتی کاموں کاجا ل بچھایاجائے گا، تعلیم صحت، صاف پانی کی فراہمی کویقینی بنایاجارہاہے، انہوں نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم شہریوں کوتنہانہیں چھوڑیں گے، میرااورآپ کاچولی دامن کاساتھ ہے، انہوں نے کہاکہ شہرمیں سیوریج اوردیگرترقیاتی کاموں اورمسائل کے حل کے لیے جلدمیگاترقیاتی پیکج پرکام شروع ہورہاہے، اس موقع پرشہریوں نے چوہدری آصف مجیدکودرپیش مسائل سے آگاہ کیاجسے انہوں نے موقع پرحل کرائے، چوہدری آصف مجیدنے کہاکہ حکومت کے اصلاحاتی اقدامات کے نتیجہ میں ملکی معیشت بتدریج اپنے پاؤں پر کھڑی ہو رہی ہے، عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،عوام کو بیک وقت کورونا وائرس اور بھوک سے بچانے کے لئے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے،حکومت نے عوام بالخصوص کاروباری طبقات کو احتیاطی اقدامات کے حوالے سے وضع کئے گئے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کا مشورہ دیا جبکہ عوام کو غربت‘ مہنگائی‘ بے روزگاری میں ریلیف دینے کیلئے متعدد ریلیف پیکیجز کا بھی اعلان کیا جن پر عملدرآمد جاری ہے۔

آصف مجید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -