کورونا وائرس بحران‘ پنجاب میں تعلیمی بجٹ پر بڑا کٹ لگانیکا فیصلہ
ملتان (سٹاف رپورٹر)کورونا وائرس کے مسئلے کے باعث مالی بحران‘ تعلیمی بجٹ پر بڑا کٹ لگانے کافیصلہ کرلیا گیا‘ تفصیل کے مطابق نئے مالی سال میں شعبہ تعلیم کے لئے بجٹ بہت ہی کم مختص ہوگا۔نئے مالی سال 2020-21 میں پنجاب کے تعلیم سے وابستہ چار محکموں کیلئے ترقیاتی بجٹ کی مد میں 134 ارب مختص کرنے کی تجوی دی گئی ہے، محکمہ سکولز ایجوکیشن کو 50ارب کی بجائے 12ارب تک ترقیاتی بجٹ ملے گا اور محکمہ ہائرایجوکیشن کو40ارب روپے کی بجائے(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)
15ارب روپے ہی ملیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ سپیشل ایجوکیشن کو 1ارب اورمحکمہ شرح خواندگی کو7ارب روپے کے فنڈزملیں گے۔
تعلیمی بجٹ