دوردراز علاقوں میں بجلی کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے‘ عثمان بزدار

  دوردراز علاقوں میں بجلی کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے‘ عثمان بزدار

  

ملتان (نیوز رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں عوامی مسائل حل کرنے اور ترقی کے لئے اربوں روپے کے فنڈز خرچ کئے جارہے ہیں۔ جنوبی پنجاب کے دوردراز علاقوں میں بجلی کی فراہمی پنجاب حکومت کی ترجیح ہے اور پنجاب کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے بجلی سے محرو م علاقوں کو روشن کرنے کیلئے فنڈز کا اجراء کیاجارہاہے۔ انہوں نے ضلع ڈیرہ غازی خان کی بجلی سے محروم 78بستیوں کو روشن کرنے کے لئے چیک چیف انجینئر (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

ڈویلپمنٹ میپکو رانا محمد ایوب کو دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے تونسہ اور ڈی جی خان کی بستیوں کو روشن کرنے کے لئے 23کروڑ37لاکھ روپے مالیت کا چیک دیاگیا۔ چیف انجینئر ڈویلپمنٹ رانا محمد ایوب نے بتایاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حلقہ پی پی286میں بستیوں کو بجلی فراہم کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پرکام شروع کردیاگیاہے اور جلد ان 78بستیوں کو بجلی فراہم کرwدی جائے گی۔

عثمان بزدار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -