ملتان میں کرونا سے ایک اور ہلاکت‘70سالہ شخص چل بسا

        ملتان میں کرونا سے ایک اور ہلاکت‘70سالہ شخص چل بسا

  

ملتان (نیوز رپورٹر) کرونا وائرس میں مبتلا70سالہ شخص نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔تفصیل کے مطابق باواصفرا کا رہائشی محمد اشفاق کو کرونا وائرس کی تشخیص پر نشتر ہسپتال لایا گیا تھا جہاں محمد اشفاق کو وارڈ نمبر27منتقل کردیا گیا تھا جو دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا نشتر ہسپتال انتظامیہ نے متعلقہ پولیس لوہاری گیٹ اور ریسکیو1122کی مدد سے محمد اشفاق کی نعش کی تدفین مچھلی منڈی نواز آباد میں کردی گئی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -