حکومت معیشت کی بحالی کیلئے کوشاں ہے‘ خاور علی شاہ

  حکومت معیشت کی بحالی کیلئے کوشاں ہے‘ خاور علی شاہ

  

کبیروالا(تحصیل رپورٹر)عوام ”سمارٹ لاک ڈاؤن“ میں احتیاطی تدابیر عملدرآمد یقینی بنائیں،حکومت کو”کرونا وائرس“سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ معیشت کی بحالی کیلئے کوشاں ہے،کرونا وائرس کے باعث پیدا شدہ حالات میں عوام کو مصنوعی مہنگائی کے ذریعے لوٹنے والے خدا کا خوف کریں اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے نتیجے میں حاصل ہونیوالے ریلیف کے ثمرات گراس روٹ لیول تک پہنچائیں،ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

وممبرصوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے قتال پور میں اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کے لئے آنیوالے عمائدین علاقہ اور شہریوں سے ملاقات کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ جاری ہے،جوجہنم سے نجات کا عشرہ کہلاتا ہے،ان مبارک ایام میں ہمیں عید کی خوشیوں میں اپنے ارگرد مستحق اور ضرورت مندبھائیوں کی مالی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے ان کی دل کھول کر مالی مدد کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ”شہریوں“ کو کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے طے شدہ ایس او پیزکی پاسداری کے ساتھ محدود کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دی ہے،لہذا عوام کو چاہیے کہ وہ بازاروں میں خرید وفورخت کرنے کے دوران کرونا وائرس سے خود کو محفوظ بنانے کیلئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون اور اختیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

خاور علی شاہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -