جزوی ٹرین آپریشن بحال،تمام ڈویژنوں کومراسلہ جاری

  جزوی ٹرین آپریشن بحال،تمام ڈویژنوں کومراسلہ جاری

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم پاکستان عمران خان نیکل(بروز بد ھ 20مئی)سے 30ٹرینوں کے محدود ٹرین آپریشن کوشروع کرنیکی منظوری دے دی۔جس کے بعدریلوے ہیڈ کوارٹرنے ملتان سمیت تمام ریلوے ڈویژنوں کوکل سے15اپ اور15ڈاون کی ٹرینیں چلانے کامراسلہ جاری کردیاہے۔جزوی طور پر شروع کی جانے والی ٹرینوں میں پشاور۔کراچی۔پشاور(خیبر میل اور عوام ایکسپریس)، کوئٹہ۔پشاور۔کوئٹہ (جعفر ایکسپریس)، کراچی(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

، راولپنڈی، کراچی (تیز گام، گرین لائن، پاکستان ایکسپریس)، راولپنڈی، ملتان،راولپنڈی(مہر ایکسپریس)، راولپنڈی، لاہور،راولپنڈی(سبک رفتار، اسلام آباد ایکسپر یس)،کراچی۔لاہور۔کراچی(پاک بزنس، قراقرم ایکسپریس، شاہ حسین)، کراچی۔لالہ موسی۔کراچی(ملت ایکسپریس)، کراچی۔سیالکوٹ۔کراچی(علامہ اقبال ایکسپریس)، جیکب آباد۔کراچی۔جیکب آباد(سکھر ایکسپریس)شامل ہیں۔ٹرینوں کی بحالی سے متعلق ڈی ایس ملتان شعیب عادل کاکہناہے کہ ٹرینوں کی بحالی کا مقصد لوگوں کو عید کے موقع پر سفری سہولت مہیا کرنا ہے۔ مسافروں سے درخواست ہے کہ ایک دوسرے سے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں۔ انتہائی ایمرجنسی میں کم سے کم افراد کے ساتھ سفر کریں۔ ٹرین پر سفر کرنے کیلئے مسافروں کو درج ذیل ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا ضروری ہوگا۔ ٹرینوں کی بکنگ صرف آن لائن ٹکٹنگ کے ذریعے ہوگی۔ بکنگ آفسز بند رہیں گے۔ 60فی صد اکوپنسی کے بعد بکنگ بند کردی جائے گی۔مختلف سٹیشنوں پر سینیٹائزر واک تھرو گیٹوں کی تنصیب کی جائے گی۔مسافروں کو ٹرین کی روانگی سے ایک گھنٹہ پہلے اسٹیشن میں داخلہ کی اجازت ہوگی۔مسافروں کی فیملی انہیں چھوڑنے نہیں آسکتی۔ریلوے اسٹیشن سے 200میٹر تک ایریا غیر ضروری افراد کیلئے بند کردیا جائے گا۔ ٹرین کے سٹاپ والے اسٹیشنوں پر میڈیکل آفیسر اور سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کیلئے سٹاف کی تعیناتی کر دی گئی ہے۔ دورانِ سفر تمام مسافروں کا ٹمپریچر چیک کیا جائے گا۔ ماسک،سینیٹائزر، دستانے اور صابن اپنے ہمراہ رکھیں۔ یہ واضح رہے کہ اگر کوئی مسافر ان ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سماجی فاصلہ برقرار نہیں رکھے گا تو اسے پہلی دفعہ 500روپیجرمانہ، دوسری دفعہ 1000روپے اور تیسری دفعہ اسے اگلے سٹاپ کرنے والے سٹیشن پر ٹرین سے اتار دیا جائے گا۔ ہم مسافروں سے توقع کرتے ہیں کہ وہ ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے پاکستان کو اس وبائسے محفوظ رکھنے کیلئے پاکستان ریلوے کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

ٹرین آٓٓٓٓٓٓٓپریشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -