میڈیکل امتحانات اور آن لائن کلاسز کے حوالے سے یکساں پالیسی کا اعلان
ملتان(نمائندہ خصوصی)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پنجاب کا کورونا کے تناظر میں میڈیکل کے امتحانات اور آن لائن کلاسز کے حوالے سے یکساں پالیسی کا اعلان جبکہ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے ملتوی شدہ سپلیمنٹری امتحانات جون میں کروانے،بغیر امتحانات پروموٹ نہ کرنے کا بھی فیصلہ تفصیل کے مطابق یو ایچ ایس لاہور میں پنجاب بھر کی میڈیکل (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)
یونیورسٹیوں کے سربراہوں کے اجلاس میں اہم فیصلے لئے گئے ہیں جس میں میڈیکل کے طلبہ کو بغیر امتحانات اگلی کلاسز میں پروموٹ نہیں کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بغیر امتحانات طلبہ کو پروموٹ کرنے سے میڈیکل ایجوکیشن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا،جبکہ بتایا گیا کہ میڈیکل کالجوں میں آن لائن کلاسز کا آغاز ہو چکا ہے، جبکہ اجلاس میں میڈیکل یونیورسٹیوں کا اکیڈمک سیشن وقت پر ختم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا،بتایا گیا کہ یوایچ ایس کے پاس مائیکروسوفٹ ٹیمز کے 160 کنکشن ہیں جو میڈیکل کالجوں کو دیے جارہے ہیں،جبکہ غیر ممالک میں پھنسے طلبہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال ہونے پر خصوصی سپلیمنٹری امتحانات لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا،سپلیمنٹری امتحانات سماجی دوری کا خیال رکھ کر لیے جائیں گے،ایسے امیدوار جو غیر ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں ان کے لیے متعلقہ ادارے کے سربراہ سرٹیفکیٹ دیں گے،کسی بھی امیدوار کو امتحان پاس کرنے کیلئے رعایتی نمبر کسی صورت نہیں دیے جائیں گے،آن لائن کلاسز کو لازمی طور پر انٹرایکٹیو بنایا جائے گا،سیشن 20-2019 کے امتحانات اکتوبر میں شروع ہوں گے، میڈیکل انٹری ٹیسٹ ستمبر کے آخر تک لیا جاسکتا ہے،یو ایچ ایس حکام کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق آن لائن کلاسز کروارہے ہیں،امتحانات کیلئے بھی کیلنڈر تیار کررہے ہیں، میڈیکل ایجوکیشن میں سٹینڈرڈ ائزیشن بہت ضروری ہو گئی ہے،اس اجلاس کے فیصلوں کو متعلقہ اکیڈمک کونسلز سے منظور کروائیں گے،لوگ عید کی تیاریاں کررہے ہیں تو امتحانات کی تیاری میں کیا حرج ہے،ایم ڈی کیٹ ضرور لیا جائے گا، طریق کار مشترکہ طور پر طے کریں گے۔
اعلان