ڈکیتی‘چوری کی نان سٹاپ وارداتیں‘ شہری لٹنے پر مجبور

  ڈکیتی‘چوری کی نان سٹاپ وارداتیں‘ شہری لٹنے پر مجبور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ مظفر آباد کے علاقے موضع جھکڑ پور محمد ندیم کی جیولر شاپ پر چار مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر دوکان سے طلائی زیورات، موبائل اور موٹرسائیکل مالیت5لاکھ85ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے کھیڑا چوک سے ملک محمد اشفاق ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور سے چار نامعلوم افراد بمعہ سواری (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

کار سے اتر کر گن پوائنٹ پر گندم سے لوڈ ٹرالی مالیت10لاکھ91ہزار لیگئے، تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے قصبہ مڑل آصف کی موٹر سائیکل، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے حسین آگاہی محمد سلیم ودیگر افراد کے پانچ موبائل، واٹر ورکس روڑ سے محمد جمیل کی موٹرسائیکل، تھانہ گلگشت کے علاقے لودھی کالونی شاہد احمد کی کار مالیت7لاکھ جبکہ تھانہ کوتوالی کے علاقے رکشہ مارکیٹ سے محمد پرویز کا رکشہ مالیت1لاکھ50ہزار چوری ہوگئے۔
وارداتیں