صوبوں میں گورنر راج کی افواہیں گردش کر رہی ہیں‘یوسف رضا گیلانی

  صوبوں میں گورنر راج کی افواہیں گردش کر رہی ہیں‘یوسف رضا گیلانی

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سندھ سمیت دیگرصوبوں میں گورنر راج کی افواہیں گردش کر رہی ہیں جس کی وجہ سے صوبوں میں تحفظات پائے جاتے ہیں حکومت اس سلسلے میں واضح انداز میں صوبوں کو مطمئن کرے تاکہ صوبوں میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو کرونا عالمی وباء ہے لیکن کرونا کے مرض میں مبتلامریضوں (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

کے علاج معالجے اور ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کو مکمل طور پر طبی سہولیات فراہم کی جائیں پیپلز پارٹی آج بھی الگ صوبہ کی حامی ہے حکومت قدم بڑھائے بھرپور ساتھ دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وفاقی وزیر محمود حیات خان ٹوچی کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ غریب و نادار شہری لاک ڈاؤن کی وجہ سے معاشی بدحالی کا شکار ہیں جس سے زیادہ سفید پوش طبقہ متاثر ہو اہے ان کی امداد کے لئے حقیقی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -