نشترہسپتال،ایم ایس نے ہیلتھ رسک الاؤنس کیلئے سیکرٹری ہیلتھ کوخط لکھ دیا

          نشترہسپتال،ایم ایس نے ہیلتھ رسک الاؤنس کیلئے سیکرٹری ہیلتھ کوخط لکھ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی) نشتر ہسپتال کے تمام عملے کو ہیلتھ رسک الاونس دینے کے لئے ایم ایس نشتر ہسپتال نے سیکرٹری ہیلتھ کو خط لکھ بھیجا،ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے ستائش کا اظہار،وائی ڈی اے پنجاب کے17 دن کا دیا (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

دھرنا کام آ گیا تفصیل کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے چند روز قبل کورونا کے خلاف جنگ لڑنے والے ڈاکٹروں نرسز پیرا میڈیکس کے لئے ہیلتھ رسک الاونس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں بہت سخت شرائط کے ساتھ مخصوص طبی عملے کو ہی ریلیف دینے کا کہا گیا تاہم اس حوالے سے ینگ ڈاکٹرز پنجاب کی جانب سے آواز بلند کی گئی اور لاہور میں دھرنا بھی دیا گیا،جبکہ ایم ایس نشتر ہسپتال سے میٹنگ کر کے مسائل سے آگاہ کیا،گزشتہ روز ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر شاہد بخاری نے نشتر ہسپتال نے سیکرٹری صحت کو مراسلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ نشتر ہسپتال کا تمام طبی عملہ ہی کورونا کے خلاف جنگ میں صف اول پر موجود ہے ایسے میں صرف مخصوص طبی عملے کو ریلیف دینے سے باقی عملے کی حوصلہ شکنی ہو گی لہذا تمام طبی عملے کو ہیلتھ رسک الاونس دیا جائے،اس حوالے سے ینگ ڈاکٹرز نے مراسلے کو اپنی جدوجہد کی کامیابی قرار دیا ہے۔
رسک الاؤنس