جامعہ اسلامیہ:890طلبہ کے اکاؤنٹ میں سکالر شپ کی رقوم منتقل

  جامعہ اسلامیہ:890طلبہ کے اکاؤنٹ میں سکالر شپ کی رقوم منتقل

  

بہاولپور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسوٹی بہاول پور کی ہدایت پر خزانہ برانچ نے 890یونیورسٹی طلبہ وطالبات کے بینک اکاؤنٹس میں 6کروڑروپے مالیت(بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

کے ایچ ای سی نیڈ بیسڈ سکالرشپ کی رقوم منتقل کر دی ہیں۔وائس چانسلر کی خصوصی کاوشوں سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے طلبہ وطالبات کے لیے سکالرشپ کی مختلف سکیموں کے تحت فنڈز کی فراہمی بڑھا دی ہے۔ ایچ ای سی نیڈ بیسڈ، احساس پروگرام اور پیف پروگرام کے تحت سکالرشپس کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ایچ ای سی سے فنڈز کی فراہمی کے بعد وظائف کی رقوم فوری طور پر طلبہ وطالبات کو منتقل کر دی گئیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کے احساس سکالرشپ پروگرام سے بھی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے 7ہزار سے زائد طلبہ وطالبات مستفید ہو رہے ہیں جو جنوبی پنجاب کے طلباء کے لیے بہترین تعلیمی سپورٹ ہے۔

رقوم منتقل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -