پاکستان فلو ر ملز ایسویسی ایشن کی کال پر ملتان سمیت جنوبی پنجا ب میں ہڑتال کا سلسلہ جاری

  پاکستان فلو ر ملز ایسویسی ایشن کی کال پر ملتان سمیت جنوبی پنجا ب میں ہڑتال ...

  

ملتان، وہاڑی، میلسی(سپیشل رپورٹر، بیورو رپورٹ، نمائندہ پاکستان، تحصیل رپورٹر) آل پاکستان فلو ر ملز ایسویسی ایشن کی کال پر ملتان سمیت جنوبی پنجا ب کے فلور ملز کی ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے آج بھی فلور ملیں بند رہیں (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

گی۔ فلور ملز ایسویسی ایشن کے وائس چیئرمین چوہدری جمیل کے مطابق حکومت کی جانب سے فلور ملوں کو گندم خریداری کی آزدانہ اجازت نہ ملنے تک فلور ملوں کی ہڑتال کا سلسلہ جاری رہے گا انھوں نے کہا کہ فلور ملوں پر انتظامیہ کے چھاپوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کرایا جائے۔ادھر صوبائی حکومت اور محکمہ خوراک کے فلور ملز مالکان کے ساتھ مبینہ ناروا رویہ اور غلط پالیسیوں کے خلاف ملک بھر کی طرح وہاڑی میں بھی فلور ملز ایسوسی ایشن کیعہدیداران کی مکمل ہڑتال فلورملز کو بند کر کے تالے لگا دیے تفصیل کے مطابق صوبائی حکومت اور محکمہ خوراک کے فلور ملز مالکان کے ساتھ مبینہ ناروا رویہ اور غلط پالیسیوں کے خلاف ملک بھر کی طرح وہاڑی میں بھی فلور ملز ایسوسی ایشن کیعہدیداران نے مکمل ہڑتال کی. ہڑتال کے دوران ضلع بھر میں تمام فلور ملز بند رکھتے ہوئے آٹا کی سپلائی بھی مکمل طور پر بند کر دی گئی۔ضلعی صدر فلور ملز ایسوسی ایشن شیخ شہباز اور جنرل سیکرٹری شیخ محمد حسین نے بتایاکہ پنجاب بھر میں ہڑتال صوبائی حکومت اور محکمہ خوراک کی فلور ملز کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اور گندم کی عدم دستیابی اور غلط پالیسیوں کے خلاف کی ہیاور مرکزی قائدین کے احکامات کے مطابق اپنے مطالبات کی منظوری تک ضلع بھر میں اپنی فلورملز کو بند رکھتے ہوئے آٹے کی سپلائی بھی بند رکھیں گے۔

فلور ملز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -