خان گڑھ کی خاتون میں کرونا کی تصدیق‘ شہر میں خوف وہراس
مظفرگڑھ(نامہ نگار) خان گڑھ شہر میں کورونا پازیٹیو کیس نکل آیا. شہر میں خوف کی لہر.خان گڑھ شہر کا پہلا کرونا پازیٹیو کیس,شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی. خان گڑھ شہر کے محلہ شیخ والا وارڈ نمبر 6 کی رہائشی خاتون بلقیس زوجہ(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)
محمد الیاس کا پرائیویٹ لیبارٹری میں کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے۔ پیر کو محکمہ صحت کی ٹیم گھر کے کل 7 افراد کا سیمپل لئے اور خاتون کو انڈس ہسپتال مظفرگڑھ شفٹ کرنے کی بجائے اسے فیملی سمیت گھر پر ہی قرنطینہ کر دیا گیا ہے. متاثرہ خاتون کے لواحقین نے بتایا کہ وہ دمہ کی مریضہ ہے. اس کا سرکاری لیبارٹری سے ٹیسٹ منفی آیا تھا.
کرونا تصدیق