مرحوم صحافی صادق وینس کی بیوہ میں بھی کرونا کی تصدیق

  مرحوم صحافی صادق وینس کی بیوہ میں بھی کرونا کی تصدیق

  

شجاع آباد (نمائندہ خصوصی) شجاع آباد کے سینئر صحافی حاجی محمد صادق وینس کی کرونا وائرس کے باعث وفات مرحوم کی بیوی کا بھی کرونا ٹیسٹ پازٹیو آ گیا مرحوم حاجی محمد صادق وینس کی اہلیہ کو طیب اردگان ہسپتال قرنطینہ سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر اس کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ ان کی باقی تمام فیملی کے کرونا ٹیسٹ نیگٹیو آ گئے ہیں حاجی محمد صادق وینس کی کرونا کے باعث وفات سے ثابت ہو گیا ہے کہ شجاع آباد میں کرونا کی وبا موجود ہے حاجی محمد صادق وینس(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

مرحوم کس کس کو ملتا رہا کہاں کہاں جاتا رہا کس مسجد اور کون سی مساجد میں نماز پڑھتا رہا کن کن کے ساتھ ملاپ ہوتا رہا کن کے ساتھ موٹر سائیکل پر سفر کرتا رہا یہ ایک اہم سوال ہے ان لوگوں کو چاہئے کہ وہ آئسولیٹ ہو کر اپنا اور اپنے بچوں اہل خانہ اور عوام الناس کی زندگیوں کا خیال رکھیں اس ضمن میں مرحوم کے ملنے والوں لوگوں کو دانشمندی کا ثبوت دینا چاہئے آئسولیٹ ہو کر اپنا ٹیسٹ کرائیں تاکہ مزید لوگوں اس وبائی مرض سے مبتلا نہ ہوں اگر اس پران لوگوں نے کان نہ دھرے اور آئسولیٹ نہ ہوئے تو شجاع آباد میں کرونا کا مرض تیزی سے پھیل سکتا ہے جسے سنبھالنا بہت مشکل ہو گا اس ضمن میں نجی ہسپتالوں کے ڈاکٹروں محمد ابراہیم انصاری، ڈاکٹر اسلم ارشد، ڈاکٹر بلال ملک، ڈاکٹر شبیر حسن بخاری نے کہاہے کہ بر وقت آئسولیٹ ہو کر اس وبائی مرض سے بچا سکتا ہے عوام الناس احتیاطی تدابیر اختیار کریں ماسک کا استعمال کریں دن میں کئی مرتبہ صابن سے ہاتھوں کو دھوئیں سائنی ٹائرزکا استعمال کریں اور لوگوں کے ہجوم میں جانے سے گریز کریں اب عوام کو سنجیدگی سے احتیاطی تدابیر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے پر شخص اپنی حفاظت خود کرے انشاء اللہ کرونا کی وبا جلد ختم ہو جائے گی۔

صادق وینس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -