حفاظتی کٹس نایاب‘ برن یونٹ کی 4نرسز میں کرونا کی تصدیق

  حفاظتی کٹس نایاب‘ برن یونٹ کی 4نرسز میں کرونا کی تصدیق

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)پاک اٹالین ماڈرن برن یونٹ ملتان انتظامیہ کی نااہلی،ڈاکٹروں نرسز اور دیگر طبی عملے کو حفاظتی کٹس دینے میں ناکام،برن یونٹ کی مزید 04 نرسز میں کورونا کی تصدیق, 05 ڈاکٹر اور 03 نرسز پہلے ہی کورونا میں مبتلا ہیں،انتہائی نگہداشت سٹاف کو آئی سو لیٹ کر کے نمونے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے، تفصیل کے مطابق پاک اٹالین ماڈرن برن یونٹ کے انتظامی افسران کی نا اہلی کے باعث طبی عملے کو حفاظتی کٹس فراہم نہیں کی جا سکی جس کے (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

باعث برن یوں ٹ کے 05ڈاکٹر،ڈاکٹر عامر،ڈاکٹر حمزہ،ڈاکٹر ماریہ، ڈاکٹر ارسلان اور ڈاکٹر شہر بانو اور 03 سٹاف نرسوں سلمی،مسرت اور مریم میں پہلے پی کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے،اب 04 مزید نرسوں حمیرا،سمیرہ،طاہرہ اور شہناز میں بھی گزشتہ روز کورونا کی تصدیق ہو گئی ہے،ینگ نرسز ایسوسی ایشن کی صائمہ یامین اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا نشتر انتظامیہ کروڑوں روپئے غیر معیاری حفاظتی سامان لے رہی ہے جس سے سٹاف کورونا میں مبتلا ہو رہا ہے،انکوائری کی جانی چاہیے،ادھر برن یونٹ کے آئی سی یو سٹاف کو کورونا کے شبہ میں آئی سو لیٹ کر کے ان کے نمونے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے۔

برن یونٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -