معاشرے کو سنوارنے میں میڈیا کا اہم کردار ہے‘باسط سلطان

  معاشرے کو سنوارنے میں میڈیا کا اہم کردار ہے‘باسط سلطان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چوک پرمٹ (نمائندہ پاکستان) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی مخدوم سید باسط سلطان بخاری نے سینئیر صحافی ڈاکٹر عاشق ظفر بھٹی رانا یوسف ستار کی قیادت میں صحافیوں کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ معاشرے کو سنوارنے میں میڈیا کا اہم کردار رہا ہے حکومت اور انتظامیہ میں میڈیا کی آراء کو ہمیشہ مقدم سمجھا جاتا ہے میڈیا سرکاری اداروں میں مثبت تنقید کے ساتھ ساتھ اچھے کاموں اور اقدامات سے بھی تمام افرد کو آگاہ کریں اور زرد (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

صحافت کی سختی سے حوصلہ شکنی کریں عام لوگوں میں مایوسی پھیلانے کی بجائے ان کے اندر اْمید کی کرن کو برقرار رکھا جائے صحافیوں کو حقوق کی فراہمی کیلئے وفاقی صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ اقدامات کررہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ قلمکار معاشرے کی کان اور آنکھ ہوتی ہے اچھے قلمکار کی خوبی ہوتی ہے کہ وہ تصویر کے دونوں رْخ دیکھ کر اپنی رائے کا اظہار کرتا ہے میڈیا کو چاہئے کہ وہ علاقائی مسئلے مسائل کو مثبت طریقے سے اجاکر کے برائیوں کی نشاندہی کرائے تاکہ حکومتی ادارے میڈیا کی مثبت رپورٹنگ پر ایکشن لیتے ہوئے کارروائی عمل میں لاسکے انہوں نے کہا کہ میڈیا سے وابستہ پروفیشنل صحافی حضرات عوامی مسائل کے حل اور اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے حکومتی اداروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر اپنا کردار ادا کرے حکومتی ادارے ہر مثبت قدم میں انکے ساتھ ہے تحصیل جتوئی میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے وابستہ صحافیوں نے ہمیشہ مثبت صحافت کو شعار بنایا اور عوامی مسائل کے حل اور اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا تحصیل جتوئی کے صحافی برادری کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے پر ڈاکٹر عاشق ظفر بھٹی رانا یوسف ستار اور دیگر صحافیوں کی خدمات کو سراہا انہوں نے کہا کہ تحصیل جتوئی کے صحافی بھائیوں کا ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا علاقے کے لیے نیک شگون ہے انہوں نے صحافی برادری کو انتظامیہ کی طرف سے پریس کلب کی نئی عمارت ملنے پر بھی مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اور صحافی بھائیوں کی مکمل سرپرستی کی جائے گئی۔
باسط سلطان