پولیس کا گرینڈ آپریشن‘ شراب بنانیوالی بھٹیاں مسمار‘7ملزمان گرفتار

  پولیس کا گرینڈ آپریشن‘ شراب بنانیوالی بھٹیاں مسمار‘7ملزمان گرفتار

  

ڈہرکی(نامہ نگار)ڈہرکی اور کے قریبی گاوں پرڈہرکی تھانہ سمیت ضلع گھوٹکی کے6 تھانوں کی پولیس کی بھاری نفری نے ہیوی مشینری ساتھ لیکر منشیات فروشوں کے گھروں اڈوں کچی شراب بھٹیوں کیخلاف لیڈیزپولیس کے ہمراہ گرینڈ آپریشن شروع کردیا شراب کی کئی بھٹیاں مسمار ہزاروں لیٹرکچی شراب کے ڈرم اور بھرے کین کولر شراب بنانیوالا کیمکل اورنقدی سمیت چارعدد مختلف میڈیا کے جعلی لوگوز برامد کرکے 7 ملزمان کو بھی رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

تیار کی جانے والی زہریلی کچی شراب عید سے قبل پنجاب اور سندھ کے شہروں رحیمیارخاں، سندھ کے شہروں ڈہرکی، میرپورماتھیلو، اوباڑو،گھوٹکی اوردیگرشہروں میں سپلائی کی جانی تھی جو کہ پولیس نیزہریلی کچی شراب کی سپلائی کو بروقت کاروائی کرکے روک کر ممکنہ انسانی جانوں کو زیاہ ہونے سے بچالیا گیا ہے ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر ایازحسین کی میڈیا سے گفتگو اس سلسلہ میں انہوں نے مذید بتایاہے کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ گاوں قادربخش رند کے علاقہ میں کچھ لوگ صحافت کی آڑ لے کر میڈیا کے لوگوز اور کارڈز کا ناجائز استعمال کرکے زہریلی کچی شراب کا کاروبار کررہے ہیں اور ان کی سرپرستی میں کچی شراب تیار کرنے کی کئی بھٹیاں کام کررہی ہیں جس پر ہم نے ضلع کے مختلف تھانوں کی پولیس کی بھاری نفری لیڈیز پولیس اور ہیوی مشینری کے ہمراہ مزکورہ گاوں اور آس پاس کے علاقہ کی ناکہ بندی کرکے کاراوائی کا عمل شروع کردیا اور علاقہ میں موجود شراب کی کئی بھٹیوں پر چھاپہ مارکر انہیں مکمل طورپرمسمارکردیا گیا ہے اور شراب بنانیوالے7ملزمان بخت علی رند، محمد صدیق، راشدعلی،ارشدعلی،بہادرعلی،شمن رند اور دیگر کو گرفتار کرلیاہے جو اپنے گھروں میں منشیات فروشی کا کاروبارکررہے تھے کو گرفتارملزمان کے 12 ڈرم 6ڈرمیاں 3کولرسمیت ہزاروں لیٹرتیار کی جانے والی کچی شراب اورشراب تیار کرنے میں کام آنے والے آلات اور تقریبا سات ہزار روپے نقدی چار عدد میڈیا کے جعلی لوگوز برامد کیے ہیں جبکہ کہ کچھ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں انہیں بھی جلد گرفتار کیا جائیگا گرفتارملزم بخت علی رند پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔

شراب برآمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -