کورونا کڑا امتحان، عوام کے تعاون سے کامیاب ہونگے‘حسین جہانیاں

  کورونا کڑا امتحان، عوام کے تعاون سے کامیاب ہونگے‘حسین جہانیاں

  

خانیوال،کبیروالا،نواں شہر سیداں،(نامہ نگار، نمائندہ پاکستان) کورونا وبا ء کڑا امتحان، عوام کے تعاون سے کورونا سمیت سنگین مسائل حل کر نے میں کامیاب ہوں گے، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہر ممکن یقینی بنائی جائیگی، عوام ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں، ٹائیگر فور س کے نو جوان عمران خان کا ہروال دستہ ثابت ہوں گے،ٹائیگر فورس پرائس کنٹرولر کا فریضہ سرانجام دے گی، ٹائیگر فورس علاقہ میں امن و امان کے قیام سے لئے عوام کے بنیادی مسائل کے(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

حل میں اہم کردار اداکرے گی،حکو مت کورونا کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے، ان خیالا ت کا اظہار صوبائی سید حسین جہانیاں گردیزی نے گزشتہ رو ز ٹی ایم اے ہال میں منعقدہ ٹائیگرفور س کے تعارفی سیمینار سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا، انہوں نے کہا کہ مو جودہ حکو مت منتخب عوامی حکومت ہے جے کٹھن ترین حالا ت اور دیرینہ مسائل کے حل کے چیلنجز درپیش ہیں، انہوں نے کہا کہ حکو مت عوام مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے اور اسکے حل کے لئے بھر پور اقداما ت اٹھا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس علاقا ئی مسائل کے حل سے لے کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے بھر پور کردار ادا کراداکرے گی، انہوں نے کہا کہ گرانفروشی کے نمٹنے کے لئے ٹائیگر فورس کوع موثر اختیار ات دئیے گئے ہیں، نو جوانوں پر مشتمل ٹائیگر فور س مقامی مسائل کے حل کے لئے مقامی انتظامیہ کا دست وبازو ثابت ہو گی،انہوں نے کہا کہ کورونا، ٹڈی دل جیسی قدرتی آفا ت سے نمٹنے کے لئے حکو مت موثر حکمت عملی اختیا ر کئے ہو ئے ہے جس کے باعث پنجاب بھر میں لا ک ڈاؤن بدتریج ختم کیا جارہا ہے، انہوں نے صوبہ پنجاب میں عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے حکو مت موثر اقداما ت ا ٹھا رہی ہے، سیمینار سے سید عابد اما م شاہ، سید علی اکبر شاہ،اے ڈی سی جی مہر اختر پڑھیار،اسسٹنٹ کمشنرغلام مصطفےٰ خان، اے ایس پی نو شیروان علی خان چانڈیو،سید فرخ رضاء،مفتی محمد زبیر سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

حسین جہانیاں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -