جان کو سنگین خطرات لاحق ہیں،ڈاکٹر سید عالم محسود چلڈرن سپیشلسٹ

جان کو سنگین خطرات لاحق ہیں،ڈاکٹر سید عالم محسود چلڈرن سپیشلسٹ

  

پشاور (سٹی رپورٹر)پشتون قوم پرست رہنما اور چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر سید عالم محسود نے کہا ہے ہے کہ جان کو سنگین خطرات لاحق ہیں، لہذا حکومت اور متعلقہ ادارے انہیں تحفظ فراہم کرین اور انہیں دھمکیاں دینے والے عناصر کے خلاف فوری اور سخت کاروائی عمل میں لائیں،پشاور پریس کلب میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے دس دنوں سے نامعلوم افراد بذریعہ ٹیلی فون کال انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے ر ہے ہیں،ڈاکٹر سید عالم محسود نے کہا میں پولیس کے اعلی حکام کو مذکورہ ٹیلی فون کالوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے وہ ٹیلی فون نمبر بھی حکام کو دے چکا ہوں ، جس سے مجھے کالیں موصول ہورہی ہیں۔دھمکیاں دینے والے افراد مجھے یہ کہتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں کہ تم حد سے بار بار گزر جاتے ہوِ،اس لئے اب تمیں زندہ نہیں چھوڑیں گئے۔ڈاکٹر سید عالم محسود نے کہا وہ اس ملک کے باقاعدہ ٹیکس دہندہ شہری ہیں، لہذا میرے جان ومال کی حفاظت اس ریاست کی ذمہ داری ہے، انہوں نے متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ انہیں نامعلوم افراد سے بچانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

  

مزید :

پشاورصفحہ آخر -