صوابی سے منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام،1 گرفتار

صوابی سے منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام،1 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
صوابی (بیورورپورٹ)چھوٹا لاہور پولیس نے کار کے ذریعے لاکھوں روپے مالیت کی بھاری مقدار میں منشیات پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک بین الصوبائی سمگلر کو گرفتار کرلیا ڈی پی او آ فس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او صوابی کی ہدایات پر ڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان کی قیادت میں ایس ایچ او لاہور سب انسپکٹر شفیق احمد بمع نفری پولیس نے بمقام صوابی انٹر چینج کے حدود میں ناکہ بندی کر رکھی تھی اس دوران خفیہ اطلاع ملی کہ سمگلر موٹرکار میں بڑی مقدار منشیات کو پنجاب سمگل کر رہے ہے۔اطلاع کو مصدقہ جانکر انٹرچینج کی طرف آتا ہوا موٹر کار برنگ سفید نمبری LOP-3031/Nissanکو روک کر دوران تلاشی موٹرکار کی ڈگی میں سٹفنی کے اندر 8عدد پیکٹ (9920گرام) گول نما افیون برآمد ہوکر بین الصوبائی سمگلر حسن زیب ولد جہانزیب ساکن نظری ڈھیرے گوہاٹی کو موقع پر گرفتار کرکے مقدمہ درج رجسٹرڈ کرکے موٹرکار بروئے فرد قبضہ پولیس کی۔دریں اثناء ایس ایچ او شفیق احمد نے ایک اور کامیاب کارروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش محمد اویس سکنہ لاہور کو گرفتار کر لیا،ملزم علاقے کا ناسور اور انکے خلاف مختلف شکایات درج تھے، گرفتار ملزم کچھ عرصہ سے منشیات فروشی کے مکروہ دھندہ میں ملوث تھا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم کے قبضہ سے 4 کلو سے زائد چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔گرفتار شدہ ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کر کے تفتیشی آفیسر انسپکٹر غنی سید خان نے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔