نان کسٹم پیڈ سیگریٹ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

نان کسٹم پیڈ سیگریٹ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

  

پشاور (کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے لاکھوں روپے مالیت کی بھاری تعداد میں غیر ملکی سیگریٹ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے، تھانہ چمکنی کی حدود میں ہونے والی کارروائی کے دوران غیر ملکی سیگریٹ دو گاڑیوں کے ذریعے سمگل کئے جا رہے تھے جسے قانونی چارہ جوئی اور کسٹم ڈیوٹی ادائیگی کی غرض سے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی رورل نجم الحسنین کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ افراد غیر قانونی طریقے سے غیر ملکی سیگریٹ سمگل کرنے کی کوشش کریں گے جس پراے ایس پی چمکنی خانزیب خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ چمکنی حفیظ الرحمان نے کاروائی کے دوران دو گاڑیوں کی تلاشی لینے پر گاڑیوں سے لاکھوں روپے مالیت کا غیر ملکی سیگریٹ 181 کاٹن برآمد کر لی، برآمد ہونے والے سیگریٹ کو غیر قانونی طریقے سے سمگلینگ کی وجہ سے ملکی خزانہ کو نقصان پہنچاتے ہوئے کسٹم ڈیوٹی ادا کئے بغیر ملک کے دیگر شہروں کو سمگل کیا جا رہا تھا، کسٹم چور اشیاء کو ضروری کارروائی کے بعد کسٹم ڈیوٹی (ٹیکس) کی ادائیگی اور مزید قانونی چارہ جوئی کی خاطر ایف بی آر آفیسر ظفر خان کے حوالے کر دیا گیا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -