رستم،بدقماش عناصرکیخلاف کارروئی،4 اشتہاری،29 ملزمان گرفتار

رستم،بدقماش عناصرکیخلاف کارروئی،4 اشتہاری،29 ملزمان گرفتار

  

رستم(نمائندہ پاکستان)نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مختلف تھانوں میں کامیاب کارروائیاں، چار مجرمان اشتہاری،چار سہولت کاروں سمیت 29مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ بھی برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سجاد خان کی ہدایت پر سرکلز ایس ڈی پی اوزکی نگرانی اور ایس ایچ او تھانہ پار ہوتی، تھانہ طورواور تھانہ چورہ کی قیادت میں پولیس کی دیگر بھاری نفری کے ہمراہ تھانہ جات کے ملحقہ علاقوں میں پولیس کا کومبنگ آپریشن کیاگیا، آپریشن کے دوران کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 04 مجرمان اشتہاری، جرائم پیشہ عناصر کے04سہولت کاروں سمیت 29مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 01کلاشنکوف،01کالاکوف،12 پستول اور261عدد مختلف ساخت کے کارتوس بھی برآمد کئے گئے جبکہ دیگر کاروائی میں پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعے 40گاڑیوں، 12موٹر سائیکل اور 31مشتبہ افراد کا ڈیٹا چیک کیا۔اسی طرح تھانہ شہباز گڑھی اور تھانہ طورو پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک عدد LMGہیوی گن، ایک عدد کلاشنکوف معہ متعدد کارتوس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مروجہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہوکر پابند سلاسل کیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -