پارا چنار،مختلف کارروائیاں 3 گرفتار،منشیات اور اسلحہ برآمد
پاراچنار(نمائندہ پاکستان)اینٹی ڈرگ سکواڈ (ADS) نے دو مختلف کاروائیوں میں بھاری مقدار میں چرس، ہیروئن، آئس اور دو ٹی ٹی پستول بمعہ راونڈز برآمد کرکے تین ملزمان گرفتار کرلئے تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کرم محمد قریش کی خصوصی ہدایت پر منشیات کے خلاف اقدامات جاری ہیں اس سلسلے میں نئے قائم شدہ اینٹی ڈرگ سکواڈ نے خفیہ اطلاع پر انچارج زاہد حسین طوری کی سربراہی میں شہر کے نواح میں کاروائی کرکے دو ملزمان شکیل حسین المعروف شوقی اور مرتضٰی حسین کے قبضے سے پچاس پیکٹس ہیروئن، تین پیکٹس آئس اور دو عدد ٹی ٹی پستول بمعہ اکیس راونڈز برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ایک اور کاروائی میں ڈوگر سے پاراچنار آنے والے حاجی رحمان نامی شخص کے قبضے سے آٹھ کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کیلئے تھانہ اپر کرم منتقل کردیا گیا ڈی پی او کرم محمد قریش نے کاروائی پر ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے اور کہا کہ منشیات کے خاتمے تک اس قسم کاروائی جاری رکھی جائے گی انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس قسم عناصر پر کھڑی نظر رکھیں اور منشیات فروشوں کی نشاندہی کرکے پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ معاشرے کو اس ناسور سے پاک رکھا جاسکیں