تھانہ میں کورونا وائرس سے 2جاں بحق، 13افراد متاثر

  تھانہ میں کورونا وائرس سے 2جاں بحق، 13افراد متاثر

  

 تھانہ (نمائندہ پاکستان) تھانہ میں بھی کورونا نے ڈھیرے ڈال دیئے۔ 13 افراد متاثر۔ دو جان بحق 3 ریکور 8 کا رزلٹ پازٹیو۔ احتیاطی تدابیر سخت،تفصیلات کے مطابق تھانہ کے تینوں یونین کونسلوں میں اب تک کل 13 افراد کورونا وائرس کا شکا ر ہوگئے ہیں۔ ان میں تھانہ خاص کے حاجی نوشیروان اورتھانہ جدید کے ممتاز احمد جان بحق ہوگئے ہیں جبکہ تین کا رزلٹ نگیٹیو آگئے ہیں اور صحت یاب ہوگئے ہیں۔ جبکہ 8 مرد و خواتین فی الوقت کورونا وائرس کے شکار ہیں۔ اور کورنٹائین اور آیسولیٹ کئے گئے ہیں۔ عوام میں بڑھتی ہوئی تعداد سے تشویش کی لہر تو دوڑ گئی ہے لیکن بازاروں اور دیگر پبلک مقامات میں ا ب بھی لوگوں کا رش قابل دید ہے۔ محکمہ صحت اور مالاکنڈ انتظامیہ کی بار بار ہدایات اور سختی کے باوجود بازاروں بنکوں اور دیگر پبلک مقامات میں زیادہ تر لوگ حفاظتی اقدامات کو بالائے طاق رکھے ہوئے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام انتظامیہ کی سختی اور ہدایات کے بغیر حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل در آمد کرے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -