اسلام آباد ایئرپورٹ پر گاڑی میں آتشزدگی،ایک شخص زخمی

  اسلام آباد ایئرپورٹ پر گاڑی میں آتشزدگی،ایک شخص زخمی

  

اسلام آباد (این این آئی) نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پرپی آئی اے کی گاڑی کو آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی۔تفصیلات کے مطابق ایپرن ایریا میں پی آئی اے کی گاڑی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر جل گئی، ایک شخص زخمی اور ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ گیا۔ آگ کریو عملے کی گاڑی کو لگی جس میں دو افراد موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ پر پی آئی اے کی گاڑی میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی،فائر بریگیڈ نے گاڑی کو لگنے والی آگ پر قابو پا لیا۔ جھلس کر زخمی ہونے والے شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

آتشزدگی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -