ضلع مہمند میں کورونا وائرس کے دو مزیدمریض صحت یاب

ضلع مہمند میں کورونا وائرس کے دو مزیدمریض صحت یاب

  

مہمند(نمائندہ پاکستان) ضلع مہمند میں کورونا کے دو مزیدمریض صحت یاب۔ غلنئی ہسپتال سے رخصت ہوکر گھر چلے گئے۔ 10 کنفرم کیسیز میں 6 صحتیاب، ایک جان بحق جبکہ تین زیر علاج ہیں۔ عوام کے تعاون سے حالات کنٹرول میں ہیں۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد حیات۔ تفصیلات کے مطابق قبائیلی ضلع مہمند میں پیر کے روز کورونا وائرس سے متاثرہ دو مریض قاری سہیل اور مقامی پولیس حوالدار فضل طاہر کا غلنئی ہسپتال میں پندرہ روزہ آئسولیشن اور نگہداشت کے بعد کورونا کا دوبارہ ٹسٹ منفی آیا۔جس کے بعد انہیں مکمل صحت یاب قرار دے کر گھروں کو روانہ کردیا گیا۔ اس حوالے سے ڈاکٹر محمد حیات افریدی نے بتایا کہ ضلع مہمند میں 15اپریل سے پہلے کیس میں فوتگی کے بعداب تک کورونا کے مجموعی طور 10 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس میں 6مریض مکمل صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے ہیں۔ جبکہ تین مریض اپنے گھروں میں قرنطین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تعاون کے بدولت خوش قسمتی سے ضلع مہمند میں کورونا وباء کنٹرول میں ہے۔ مگر ہمیں اب بھی بیدار اور اختیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہنا چاہئیے۔ کیونکہ معمولی غفلت اور لاپرواہی سے ہماری اپنی اور خاندان کے دیگر افراد کی زندگی خطرے سے دوچار ہوسکتی ہے۔ انہوں نے عیدالفطر کے موقعہ پر بھی ضلع مہمند کے عوام سے ہجوم کی صورت میں اکھٹے نہ ہونے کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -