حبیب آباد میں ڈکیتی کی واردات، مزاحمت پر ڈاکو ؤں کی فائرنگ سے 2افراد ہلاک

  حبیب آباد میں ڈکیتی کی واردات، مزاحمت پر ڈاکو ؤں کی فائرنگ سے 2افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور(بیورورپورٹ)حبیب آباد بائی پاس پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی ہونے والی واردات کے دوران ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر سی این جی کے مینجر اور اس کے ملازم کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا اور نقدی چھین کر لے گئے۔تفصیلات کے مطابق حبیب آباد پتوکی سی این جی کا مینیجر خادم حسین اور اس کا ملازم محمد ارشد مقامی بینک میں کیش جمع کرانے جا رہے تھے کہ کے بائی پاس پر ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر روک کر کیش چھیننے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر دونوں کو گولیاں مار کر شدیدزخمی کردیا۔جہاں خادم حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیاجبکہ ارشد کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال پتوکی لے جایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا۔اس بڑی ہونے والی ڈکیتی کی اطلاع پرڈی پی او قصور زاہد نواز مروت ایس پی انویسٹی گیشن اور دیگر افسران موقع پر پہنچ گئے تاہم دوران ڈکیتی کتنی رقم چھینی گئی ہے ابھی پولیس کو تحریری درخواست نہیں ملی۔جاں بحق ہونے والے مینجر اور اس کے ملازم کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول سپتال پتوکی منتقل کردیا گیا ہے۔دن دیہاڑے ہونے والی ڈکیتی کی واردات میں 2 اموات ہوجانے پر لواحقین نے روڈ بلاک کر دیا اور بڑھتی ہوئی وارداتوں پر احتجاج کرکے نعرہ بازی کی۔
ڈکیتی واردات