منی لانڈرنگ کیس،خواجہ انور مجید کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیرکارروائی کے ملتوی

منی لانڈرنگ کیس،خواجہ انور مجید کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیرکارروائی کے ...

  

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ میں جعلی بنک اکانٹس کیس مرکزی ملزم خواجہ انور مجید کی طبی بنیادوں پردرخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی ہو گئی گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ کی عدم دستیابی کی بنا پر کیس کی سماعت ملتوی کی گئی جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی نے انور مجید کی درخواست پر سماعت کرنا تھی انور مجید کی میڈیکل رپورٹ نیب کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی جا چکی ہے، جعلی بینک اکاؤنٹس اورمیگا منی لانڈرنگ کیس میں خواجہ انور مجید مرکزی ملزم قرار دئے گئے ہیں۔ خواجہ انور مجید پر اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے، وہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیز کراچی میں زیر علاج ہیں۔

سماعت ملتوی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -